اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ، 40 سیوریج نمونے مثبت

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہور نیوز) ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا، 40 سیوریج نمونے مثبت رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ملک بھر میں پولیو وائرس کی موجودگی کے حوالے سے تشویش ناک نتائج سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے 87 اضلاع سے مجموعی طور پر 127 سیوریج نمونے جمع کئے گئے، جن کی لیبارٹری جانچ کے بعد 40 نمونے پولیو وائرس کیلئے مثبت جبکہ 87 نمونے منفی قرار دیئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بلوچستان سے 2، خیبرپختونخوا سے 8، پنجاب سے 6 اور سندھ سے 23 سیوریج نمونے پولیو وائرس کیلئے مثبت رپورٹ ہوئے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 نمونے منفی جبکہ ایک نمونہ مثبت آیا ہے، تاہم آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے حاصل کئے گئے تمام سیوریج نمونے منفی قرار دیئے گئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اگرچہ بعض علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش کا باعث ہے، تاہم مؤثر ویکسینیشن مہمات اور عوام کی مسلسل شمولیت کے نتیجے میں مجموعی طور پر ماحولیاتی نمونوں اور پولیو کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

این ای او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری حفاظتی اقدامات اور نگرانی کے نظام کے باعث پولیو کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، صحت کے متعلقہ ادارے پولیو وائرس کی نگرانی جاری رکھیں گے اور ویکسینیشن مہمات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے