اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت پر پبلک ٹرانسپورٹ تین دن مفت، اورنج لائن ٹرین پر فیصلہ مؤخر

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت پر پبلک ٹرانسپورٹ تین دن مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اورنج لائن میٹرو ٹرین کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق بسنت کے تین دن اورنج لائن ٹرین چلانے یا معطل رکھنے پر حکومتی سطح پر غور جاری ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے اور سکیورٹی خدشات سامنے رکھے ہیں۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین مکمل طور پر الیکٹرک سپلائی پر چلتی ہے اور اس کا پورا نظام بجلی پر انحصار کرتا ہے، بسنت کے دوران پتنگوں کی ڈوریں اوور ہیڈ الیکٹرک سسٹم کے لئے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں، جس کے باعث شارٹ سرکٹ، سسٹم فیل ہونے اور ممکنہ حادثات کا خدشہ موجود ہے۔

جی ایم آپریشن اورنج لائن  کے مطابق اگر پتنگ کی ڈور الیکٹرک لائن سے ٹکرا جائے تو نہ صرف شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے بلکہ ٹرین سروس معطل ہونے اور کسی بڑے حادثے کا بھی اندیشہ ہے، تحفظات دور کئے بغیر اورنج لائن ٹرین چلانا رسکی ثابت ہو سکتا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ حفاظتی انتظامات مکمل کئے بغیر بسنت کے دوران ٹرین چلانا خطرناک ہو سکتا ہے، اسی لئے احتیاطی اقدامات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے، جبکہ حکومت اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعد جلد حتمی اعلان کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے