اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، را کے ایجنٹ سمیت 49 دہشتگرد گرفتار

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کےمطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک ہفتے کے دوران مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ مجتبیٰ گرفتار کیا گیا، گرفتار بھارتی ایجنٹ کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور اہم سرکاری و حساس عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں 6 ہزار 131 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 5 سو 99 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2 لاکھ 43 ہزار 546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کےمطابق یہ کارروائیاں لاہور،راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، چکوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں کی گئیں،سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے