(لاہور نیوز) سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ عالمی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی ہمارا ہدف ہے۔
سی ای او سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی پنجاب کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب کو سی بی ڈی واک پر جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی واک پر کھدائی اور بنیادوں کے کام مکمل ہونے کے بعد تمام 32 یونٹس کی رافٹ فاؤنڈیشن مکمل کر لی گئی ہے، ریٹیننگ وال کیلئے شٹرنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کنکریٹ ڈالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب میں تمام ترقیاتی منصوبے شفاف منصوبہ بندی، مقررہ معیار اور تیز رفتار عملدرآمد کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں، ہمارا ہدف عالمی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی ہے، تمام منصوبے طے شدہ شیڈول کے مطابق بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔
بعد ازاں سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے این ایس آئی ٹی سٹی میں جاری اسفالٹ کے کاموں کا معائنہ کیا۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران معیار، رفتار اور حفاظتی اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
