اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 : فرنچائزز کو اوپن آکشن فارمولا اپنانے کی تجویز

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو کھلاڑیوں کی ہائرنگ کیلئے اوپن آکشن فارمولا اپنانے کی تجویز دے دی۔

اس حوالے سے ہفتے کو گورننگ کونسل میٹنگ میں بھی بات چیت ہوگی،ارکان نے 11 ویں ایڈیشن کا 26 مارچ کو ہی آغاز کرنے پر اتفاق کر لیا، ریٹینشن سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا،دونوں نئی ٹیموں کے مالکان بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے 11 ویں ایڈیشن کا 26 مارچ کو ہی آغاز کرنے پر اتفاق کر لیا، اس سے قبل23 تاریخ کو افتتاح کی تجویز سامنے آئی تھی۔

میٹنگ میں سب سے اہم معاملہ ڈرافٹ یا آکشن کے حوالے سے تھا، چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے ٹیم اونرز کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ اوپن آکشن فارمولے کو اپنایا جائے،اس کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا، بعض اونرز اس سے متفق نظر آئے جبکہ دیگر ڈرافٹ کے ہی خواہاں ہیں۔

اس معاملے پر بات چیت جاری رہے گی، پلیئرز ریٹینشن پر بھی مزید تبادلہ خیال ہوگا،موجودہ نظام 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا ہے، تاہم 2 نئی ٹیموں کے اضافے سے ایسا ممکن نہیں رہا، اسی لیے پی سی بی چاہتا ہے کہ 3 پلیئرز فی ٹیم ریٹین ہوں، البتہ نئی فرنچائز صفر ریٹینشن کی حامی ہیں، پرانی ٹیمیں 5 کے حق میں ہیں۔

گزشتہ روز6 فرنچائز کے ارکان آن لائن شریک ہوئے، 2 فرنچائز کے نمائندے میٹنگ میں موجود رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے