اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف متحرک، 210 کارندے گرفتار

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 16 دنوں کے دوران 95 گینگز کے 210 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، جسے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔

کارروائیوں کے دوران پولیس  نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 32 کلاشنکوف، 54 رائفلز، 1122 پسٹلز برآمد کی گئیں، جبکہ اس کے علاوہ 90 بندوقیں، 23 ریوالور اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں منظم جرائم کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے