اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محفوظ بسنت : پولیس نے 27 نکاتی سکیورٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

17 Jan 2026
17 Jan 2026

لاہور (محمد اشفاق ) صوبائی دارالحکومت میں محفوظ بسنت کے لیے پولیس نے 27 نکاتی سکیورٹی پلان لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق بسنت کے دنوں میں فری رکشہ سروس کے لئے حکومت کی جانب سے 5 ہزار رکشے فراہم کیے جائیں گے، گزشتہ دس برسوں کے تجزیے کی بنیاد پر پتنگ بازی کےلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز کا تعین کیا گیا ہے۔

پتنگ بازی کے لیے لاہور کو تین زونز ریڈ ،ییلو، اور گرین زون میں تقسیم کیا جائے گا، بسنت کے دنوں میں ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل لانے کی اجازت نہیں ہوگی، ریڈ زون میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کےلیے ہیلمٹ لازمی ہوگا ۔

بسنت کے دنوں میں چھتوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کےلئے فورس تعینات ہوگی،پتنگ بازی کے لیے صرف  منظورہ شدہ کاٹن کا دھاگہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، کیمیکل اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ پتنگ بازی والے علاقوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کوئیک رسپانس ٹیمز موجود رہیں گی ، اخباروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے کائٹ فلائنگ کے حوالے سے آگاہی مہم دی جائے گی۔

بسنت کے دنوں میں بجلی کے حادثات سے نمٹنے کے لیے لیسکو سے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے