اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آصف زرداری بحرین کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(لاہور نیوز) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

 

صدرِ مملکت کو بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے منامہ ہوائی اڈے سے رخصت کیا، اُن کے دورۂ بحرین کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم پیش رفت ہوئی۔

دورے کا مقصد پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

دورۂ بحرین کے دوران آصف زرداری نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد بن عبدالّلہ الخلیفہ اور وزیرِ مالیات و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

صدر زرداری کو دورے کے دوران شیخ عیسیٰ ایوارڈ سےبھی نوازا گیا جب کہ دورۂ بحرین سے دوطرفہ شراکت داری کے نئے امکانات اُجاگر ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے