اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گزشتہ سات روز میں 3 ہزار سے زائد بچوں میں نمونیہ کے کیسز رپورٹ

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(لاہور نیوز) خشک سردی اور وائرل انفیکشنز کے باعث بچوں میں نمونیہ کے کیسز خطرناک حد تک بڑھنے لگے ہیں۔

شہر کے پانچ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ سات روز کے دوران بچوں میں نمونیہ کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر طبی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ سات روز کے دوران نمونیہ سے متاثرہ 920 بچے لائے گئے، سروسز ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں 700 سے زائد بچوں میں نمونیہ تشخیص ہوا، جبکہ میو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں 610 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جناح ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں نمونیہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 450 سے تجاوز کر گئی، اس کے علاوہ گنگا رام ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی متعدد بچوں میں نمونیہ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق شہر میں فلو، کھانسی، چیسٹ انفیکشن، نمونیہ اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجہ موسم کی شدت اور وائرل انفیکشنز ہیں۔

ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہائی رسک بچوں کو نمونیہ سے بچاؤ کیلئے ویکسین لازمی لگوائی جائے، جبکہ بچوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ 

ماہرین صحت نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں میں کھانسی، بخار یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے