اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن 'گارودا' سے کارگو معاہدہ طے

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے عالمی منڈیوں تک سہولت فراہم کرنے کیلئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن 'گارودا' کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور گارودا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے ہیں، جو جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو کر جولائی 2027 تک برقرار رہے گا۔

اس معاہدے کے تحت پاکستانی ایکسپورٹرز اپنے کارگو کو جدہ اور کوالالمپور کے راستے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچا سکیں گے۔

مزید برآں، سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں تک بھی پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہو گی۔

معاہدے کے تحت برآمد کنندگان اور مال بردار ایجنٹس کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کارگو کی ترسیل اور مسابقتی نرخ بھی یقینی بنائے گئے ہیں، جس سے پاکستانی برآمدات میں تیزی اور سہولت آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے