16 Jan 2026
(ویب ڈیسک) حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کے ریلیف سے محروم کر دیا، وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پٹرول پر فی لٹر لیوی میں 4 روپے 65 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 84 روپے 27 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل پر فی لٹر لیوی میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 75 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 76 روپے 21 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے، ماہرین کے مطابق اگر لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو پٹرول کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لٹر تک کمی ممکن تھی۔
