اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ رفاقت کے بعد ریڈیو پاکستان کو خیرباد کہہ دیا

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(ویب ڈیسک) معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے 45 سال کی طویل رفاقت کے بعد ریڈیو پاکستان کو خیرباد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں روایتی انداز میں اجازت چاہتے ہوئے عشرت فاطمہ نے بتایا کہ ‘آج میں ریڈیو پاکستان کے ساتھ اپنی 45 سالہ رفاقت کو خداحافظ کہہ رہی ہوں’۔

سامعین اور ناظرین کو مخاطب کرکے جذبانی انداز میں انہوں نے کہا کہ ‘آپ سے رخصت لینے سے پہلے میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا اور ریڈیو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے میری جھولی آپ کی طرف سے ملنے والی عزت اور محبت سے مالامال کیے رکھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں آپ کے گھروں اور دلوں میں پہنچی، آج تک آپ کی محبت کے اعلیٰ مقام پر فائز رہنا یقیناً کوئی چھوٹی بات نہیں، میرے اللہ اور میرے والدین کا بڑا کرم ہے، اگر میں آج کچھ ہوں تو یہ میرے رب کا احسان ہے’۔

عشرت فاطمہ نے بتایا کہ ‘یہ بہت مشکل فیصلہ تھا جو میں نے بہت بھاری دل سے کیا، مگر یقیناً میرے رب نے میرے لیے یہاں اتنا ہی لکھا تھا، دعاؤں میں یاد رکھیے گا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ بھی نہ بھولیے گا کہ میں نے ہمیشہ بہت محنت اور بہت انصاف کے ساتھ خلوص سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کی ہے’۔

عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان سے اجازت چاہتے ہوئے دعا کی درخواست کی اور کہا کہ ‘اللہ مجھے، آپ کو اور اس ادارے اور پیارے پاکستان کو اپنے حفاظت میں رکھے، پاکستان زندہ باد’۔

انہوں نے قومی ادارے سے علیحدگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب صحافیوں، براڈ کاسٹنگ سے وابستہ شخصیات اور ایکس کے صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے