اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سینئر اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام لینے سے باز رہیں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے یاسر نواز ہر موقع پر ان کا ذکر کرتے رہے ہیں حالانکہ دونوں کے درمیان کام کا رشتہ کب کا ختم ہو چکا ہے، کبھی معافی کی پیشکش کی جاتی ہے اور کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ کام کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسلسل ان کا نام لیا جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مختلف پروگرامز کی ریکارڈنگز اور رپورٹس موجود ہیں جن میں انہیں بدنام کیا گیا، اگر مستقبل میں یاسر نواز نے کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ ان کا نام لیا تو وہ بلا تاخیر بدنامی کا قانونی مقدمہ دائر کریں گی،اور اصل وجوہات بھی منظرِ عام پر لائیں گی کہ یاسر نواز ان کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2021 میں یاسر نواز نے اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو ناخوشگوار قرار دیا تھا، اس موقع پر ندا یاسر نے بھی کہا تھا کہ یاسر نواز علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔

بعد ازاں یاسر نواز نے اپنے اس بیان پر علیزے شاہ سے معافی مانگتے ہوئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے