اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

09 Jan 2026
09 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رباب ہاشم نے فیملی کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’اورحان صہیب علی‘ رکھا ہے، شیئر کی گئی تصاویر میں رباب کی بیٹی مائیشا ننھے بھائی کو گود میں لیے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم اپنے بیٹے کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں، اورحان اپنی بہن مائیشا کا چھوٹا سا بہترین دوست ہے، انہوں نے مداحوں سے اپنے نومولود بیٹے کے لیے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی اپیل کی۔

رباب ہاشم کو بیٹے کی پیدائش پر شوبز شخصیات، ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے