اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت تمام ایئرپورٹس پر نئی اور جدید اسکیننگ مشینز لگائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید سکیننگ مشینز کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا ہے، نئی مشینز کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی بروقت سکیننگ ممکن ہو سکے گی اور سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف نے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام تیز کر دیا ہے جبکہ سی اے اے کے ماتحت ادارے نئی سکیننگ مشینز کی تنصیب کا ہدف مکمل کریں گے، حکام کے مطابق اس اقدام سے مسافروں کو سہولت ملے گی اور سامان کی جانچ پڑتال میں وقت کی بچت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید سکیننگ مشینز کا یہ منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، جس کے تحت کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے ہوائی اڈوں پر جدید ترین مشینز نصب کی جائیں گی، نئی مشینز کی بدولت ائیرپورٹس سے ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹس پر نصب کی جانے والی سکیننگ مشینز عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کے مطابق ہوں گی، جس سے بین الاقوامی سکیورٹی تقاضوں کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے