اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سردی بڑھتے ہی شہر کے لنڈے بازاروں کی رونقیں بحال

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(ویب ڈیسک) شہر میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی لنڈے بازاروں کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئی ہیں۔

حاجی کیمپ اسٹیشن کے لنڈے بازار میں خریداروں کا خاصا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مرد و خواتین اور بچوں کیلئے گرم جیکٹس، سویٹرز، جرابیں اور دیگر سردیوں کے ملبوسات دستیاب ہیں۔

لنڈے بازار میں مختلف اقسام کے استعمال شدہ مگر بہتر حالت میں کپڑے موجود ہیں جو کم قیمت میں سردی سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ بن رہے ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی کے باعث استعمال شدہ کپڑوں کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، تاہم پھر بھی یہ بازار نئے ملبوسات کے مقابلے میں نسبتاً سستے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے کپڑوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہو چکی ہیں، جس کے اثرات لنڈے بازاروں پر بھی پڑے ہیں، اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد محدود بجٹ کے باعث لنڈے بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے