اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا

06 Jan 2026
06 Jan 2026

(لاہور نیوز) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے دوران سرکاری اراضی کے حصول اور متاثرہ عمارتوں کی دوبارہ تعمیر میں مبینہ غفلت کے سنگین انکشافات سامنے آ گئے۔

دستاویزات کے مطابق اورنج لائن منصوبے کیلئے پاکستان پوسٹ کے زیر استعمال 14.43 کنال اراضی ایکوائر کی گئی، تاہم اس اراضی پر موجود درجنوں فلیٹس اور گھروں کو منہدم کرنے کے بعد آج تک دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا، ایڈورڈ روڈ پر موجود 76 فلیٹس میں سے 64 فلیٹس مکمل طور پر منہدم کر دیئے گئے جبکہ 12 فلیٹس جزوی طور پر نقصان زدہ ہوئے۔

اسی طرح ملتان روڈ پر 9 فلیٹس اور ایک بنگلہ بھی اورنج لائن منصوبے کیلئے حاصل کیا گیا، ذرائع کے مطابق جزوی طور پر متاثرہ فلیٹس کو صرف معمولی مرمت اور ری نوویشن کی ضرورت تھی، مگر اس کے باوجود انہیں بھی بحال نہیں کیا گیا۔

یہ فلیٹس گزشتہ دس سال سے تعمیر نہ ہونے کے باعث شہری اور متعلقہ ادارہ شدید نقصان کا شکار ہیں، اورنج لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں اور سرکاری اداروں کی جائیداد کو نقصان پہنچنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جس  نے منصوبے کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے