06 Jan 2026
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اشتہاری ملزمان اور خطرناک ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے 4 جدید بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا عمل شروع کر دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لوجسٹک برانچ نے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کیلئے پاک آرمی کی فرم کے ساتھ کنٹریکٹ کر لیا، ہر گاڑی کی قیمت تقریباً 20 کروڑ روپے ہے اور یہ گاڑیاں لاہور پولیس، رحیم یار خان پولیس اور راجن پور پولیس کیلئے مختص کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پنجاب حکومت سے 20 جدید بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈز کی درخواست کی تھی، لیکن محکمہ خزانہ نے موجودہ فنڈز کی کمی کے سبب صرف 4 گاڑیوں کیلئے ایک ارب روپے جاری کئے۔
