اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر

05 Jan 2026
05 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ  نے براق سپیس کیمپ کے کامیاب اختتام پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کیمپ 29 دسمبر 2025 کو شروع ہوا تھا اور اس میں 40 شارٹ لسٹ طلبہ نے تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہیں اور انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہو گا۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں نے معرکہ حق میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے لوگوں کو ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔

فری لانسنگ کے شعبے میں 91 فیصد اضافہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دے رہی ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں، تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کچھ ماہ میں فائیوجی سروس لانچ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے