اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے

05 Jan 2026
05 Jan 2026

(لاہور نیوز) جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحیم اشرفی طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نمازجنازہ دوپہر 2 بجے جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ فضل الرحیم اشرفی ایک جید عالمِ دین، ممتاز محدث اور دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم  نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیم، دینی اقدار کے فروغ اور اخلاقی تربیت کیلئے وقف کر رکھی تھی جس سے بے شمار طلبہ و علما نے استفادہ کیا، مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جامعہ اشرفیہ کے مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان  نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی رحلت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور صبر کی دعا کرتے ہیں، علم کی جو شمع انہوں  نے روشن کی وہ ہمیشہ فروزاں رہے گی، ان کی دینی و مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مفتی محمد زبیر  نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال علمی اور روحانی دنیا کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا فضل الرحیم اشرفی نہایت مشفق و دلآویز شخصیت کے مالک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے