اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

04 Jan 2026
04 Jan 2026

(لاہور نیوز) جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے راولپنڈی، اسلام آباد کے جید علماء کرام کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں مولانا فضل الرحمان نے مدارس و مساجد کے تحفظ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، بیرونی دباؤ پر حکومت کی مدارس مساجد کے خلاف کسی قسم کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کیخلاف یہ رویہ انکا اپنا نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوانوں کو مشتعل کر کے ریاست سے لڑایا جائے، دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ریاست کے خلاف بھڑکانا ہے۔

انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مساجد و مدارس کے انہدام کی حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بدنیتی کے باعث مدارس رجسٹریشن کی تاخیر پر اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے پر غور و فکر کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے