اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگر آج ایک پارٹی سربراہ کو سزا مل رہی تو ڈھنڈورا نہ پٹیں، مکافاتِ عمل ہے، رانا ثنا اللہ

04 Jan 2026
04 Jan 2026

(لاہور نیوز) مشیر وزیر اعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی ہے تو ڈھنڈورا نہ پٹیں، مکافاتِ عمل ہے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے 30 چک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج گیس کی فراہمی کا افتتاح ہوا ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیے وہ بھی درخواست جمع کروائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ووٹ نہیں دیا تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں ہوگی، اُن کی درخواستوں پر بھی کام ہوگا، ملک کی تعمیر و ترقی وزیراعظم شہبازشریف کا ویژن ہے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے پورے حلقے میں کوئی آبادی کوئی گاؤں ایسا نہیں ہوگا جہاں سوئی گیس نہ ہو، ضلع میں ہم نے 29 کلو میٹر کی سڑک منظور کروائی ہے جس پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی، ہم سڑک کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ٹھیکیدار سے آپ معیاری کام کروائیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کا کنٹریکٹ ہوگیا ہے اگلے 6 ماہ میں سڑکوں کے ساتھ اِن کا بھی افتتاح کریں گے، پورے حلقے میں ایک ہی ہسپتال ہے جس کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں ،سدھار بائی پاس کے قریب دس ایکڑ اراضی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیے محکمہ صحت کے نام الاٹ کروا دیا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، شہریوں کے ساتھ دیہات کی ترقی ترجیح ہے، کبھی لوگوں نے گاؤں میں صفائی کے نظام کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف ایسا مقدمہ بنایا جس کی سزا سزائے موت تھی، میں چھ ماہ جیل میں رہا، یہ مکافاتِ عمل ہے آج اگر کسی کو سزا مل رہی ہے تو اسے ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہیے، اِسے تسلیم کرنا چاہیے کہ جو نفرت کا بیج بویا اسی کے ثمرات مل رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے