04 Jan 2026
(محمد اشفاق) مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی سمیت سئنیر قانون دان احسن بھون اور دیگر نے ممبر پاکستان بار کونسل عامر سعید راں کے گھر جاکر والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
ممبر پاکستان بار کونسل عامر سعید راں کے والد ملتان میں انتقال کر گئے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتخوانی کا اہتمام لاہور میں کیا گیا فاتخوانی میں تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل طاہر نصر اللہ وڑائچ سمیت وکلا اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
