04 Jan 2026
(لاہور نیوز) دھند کے باعث لاہور سے کراچی کو روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔
ریلوے حکام کے مطابق قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گی۔
علاوہ ازیں پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 7 بجے روانہ ہو گی۔
