اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کسان اتحاد کا 26 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

04 Jan 2026
04 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 26 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے 5 جنوری کو لاہور میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم حکومت کی درخواست پر اسے 26 جنوری تک مؤخر کیا گیا ہے۔

خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم زراعت کی بہتری چاہتے ہیں اور احتجاج ہماری خوشی نہیں بلکہ مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے جس میں زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کو پیداواری لاگت بھی پوری نہیں ہو رہی، نئے آلو کی 120 کلو کی بوری جو 8 ہزار روپے میں فروخت ہونی چاہیے تھی، اس وقت صرف 1800 روپے میں بک رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار کے بارے میں سوچنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت کو چاہیے کہ آلو کو ایکسپورٹ کرے یا کاشتکار سے براہِ راست خریداری کرے۔

مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ کسان سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں، مگر اس وقت کاشتکار شدید نقصان میں ہے، حکومت کو چاہیے کہ کاشتکار کا نقصان پورا کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام فصلوں کی امدادی قیمت کاشت سے ایک سال پہلے مقرر کی جائے۔

خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کپاس کے بغیر زراعت نہیں چل سکتی، اس لیے پیداواری لاگت میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے فصلوں کے نقصان کی صورت میں انشورنس نظام متعارف کروانے اور گندم کا سرکاری ریٹ 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے