04 Jan 2026
(لاہور نیوز) دھند اور بادلوں کے چھانے سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 6ڈگری تک جانے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد جبکہ دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہر میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب لاہور کی فضا میں بھی بہتری آئی ہے ،ایئر کوالٹی انڈیکس 156ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آ گیا۔
سول سیکرٹریٹ 186،کینٹ میں آلودگی کی شرح 185 ریکارڈ،چمن پارک 182،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 174،ماڈل ٹاؤن 162،ڈی ایچ اے فیز فائیو میں شرح 161 اور بیدیاں روڈ کے اطراف آلودگی کی شرح 153 ریکارڈ کی گئی۔
