اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

برزل پاس سے برف ہٹانے کا آپریشن، برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برزل پاس کھولنے کیلئے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، برف ہٹانے کے آپریشن کی قیادت کیپٹن اصمد نے کی، 3 جنوری 2026 کو رات 2 بجے برفانی تودہ گرا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تودہ گرنےسے کیپٹن اصمد، دو فوجی جوان اور ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے، انتھک کوششوں کے بعد چاروں کو برفانی تودے تلے نکال لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے جام شہادت نوش کیا، شہدا نے انتہائی دشوار اور نامساعد موسمی حالات میں کٹھن آپریشن کی قیادت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جان کا نذرانہ دینے والوں کی قربانی اور فرض شناسی پاک فوج کے عزم کی روشن مثال ہے، پاک افواج کے تمام رینکس وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنے فرض اور مقصد کی تکمیل کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، واضح رہے کہ 28 سالہ کیپٹن اصمد کا تعلق لاہور سے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے