اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں تبدیلی کیلئے میدان میں آئیں: حافظ نعیم الرحمان

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں کو تبدیلی کیلئے میدان میں آنا پڑے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ہم نوجوانوں کوہنرسکھائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اِس وقت ڈھائی کروڑ بچے سکولوں نہیں جاتے، وفاقی وزیراحسن اقبال خود بتاتےہیں بچے سکولوں سےباہراوران کوشرم نہیں آتی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)سےسوال ہےپنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سےباہرکیوں ہے؟ دونوں حکومتی بڑی پارٹیاں جرائم میں ایک دوسرے کی ساتھی ہے، یہ مل کر صدرمملکت کواستثنیٰ دیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ جنریشن زی کو سپورٹ فراہم کرنے کو کوئی تیار نہیں، جدید دور میں اب امریکا بھی عالمی سپر پاور نہیں رہا ہے، طوفان الااقصیٰ کو سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابی ملی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وڈیروں،جاگیرداروں،بیوروکریسی کی اجارہ داری ہے، آج بھی انگریزدورکا سسٹم چل رہا ہے، جب تک یہ نظام نہیں بدلےگا تب تک تبدیلی نہیں آسکتی، نوجوان دوسری جماعتوں سےدھوکہ نہ کھائیں، نوجوان آئیں ہمارے ساتھ ملکرکام کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکےزیادہ ترجھوٹےمعاہدے کیےگئے، ہماری جماعت کےعلاوہ کبھی کسی نےآئی پی پیزکےخلاف احتجاج نہیں کیا، نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں میدان میں آنا پڑے گا، ہم صرف تنقید نہیں عملی جدوجہد کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران لیپ ٹاپ دے کرسمجھتے ہیں مسائل حل ہوگئے، ہم نوجوانوں کو ہنرسکھائیں گے، شہرمیں کھیل کے میدان بھی نہیں بچے، نئی نسل کو کھیلنے اور بولنے بھی نہیں دیتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاست نوجوانوں کوبندوق پکڑواتی ہے،حق نہیں دیتی،ہم نوجوانوں کوان کا حق دلوائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے