اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بالیاں نوچنے والی دو خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(لاہور نیوز) پولیس نے بالیاں نوچ کر فرار ہونے والی دو خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کر لیا۔

انچارج بی بی پاک دامن سید تحسین گیلانی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خواتین ملزمان کو شیرا کوٹ کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

ایس پی سِول لائنز کے مطابق خواتین ملزمان کو فوٹیج میں شہریوں کی بالیاں نوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے نوچی ہوئی بالیاں اور دربار سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیا۔

ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ گرفتار خواتین سے تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد ہوا ہے اور دونوں ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان شبانہ اور ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

چوہدری اثر علی کے مطابق عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے