اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پولیس خدمت کاؤنٹرز سے سال 2025 میں 23 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کا اجراء

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(لاہور نیوز) سال 2025 میں پولیس خدمت کاؤنٹرز پر بلا تعطل خدمات کا سلسلہ جاری رہا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سال 2025 کے دوران پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں اور پولیس ملازمین کو بلا تعطل سہولیات فراہم کی گئیں، 23 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق جنرل ہسپتال سے 4778، جناح ہسپتال سے 3438، سروسز ہسپتال سے 2720، میو ہسپتال سے 1181، گنگارام ہسپتال سے 949 اور میاں منشی ہسپتال سے 2752 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری ہوئے۔

اسی طرح کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے 2500، نواز شریف ہسپتال سے 790 اور دیگر مراکز سے بھی بڑی تعداد میں سرٹیفکیٹس کا اجرا کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران پولیس خدمت کاؤنٹرز سے 7528 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو میڈیکل تصدیق اور علاج معالجے میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں لائے جانے والے پولیس ملازمین کے بروقت اور معیاری علاج کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے