03 Jan 2026
(ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کامیابی، این سی سی آئی اے نے توہین مذہب کے غیرملکی نیٹ ورک کا اہم سرغنہ گرفتار کر لیا۔
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے این سی سی آئی اے ٹیم نے نارووال سے گرفتار کر لیا، ملزم بیرون ممالک میں بیٹھے گروہ کا پاکستان میں اہم رہنما تھا۔
ملزم فیس بک ،ایکس سمیت واٹس ایپ کے ذریعے توہین مذہب میں ملوث پایا گیا، ملزم پاکستان میں دیگر ملحد افراد کو ٹارگٹ کر کے توہین مذہب کی ڈیبیٹس ارینج کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈیجیٹل ثبوت جمع کر لئے گئے۔
