اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

03 Jan 2026
03 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیمور ویپن سسٹم کا ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر دشمن کے زمینی اور بحری اہداف کو نہایت درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی وارہیڈ لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جدید ترین نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل انتہائی کم بلندی پر پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طور پر بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی انتہائی درست حملہ آور صلاحیت پاکستان فضائیہ کی روایتی دفاعی طاقت اور عملی لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، جس سے ملک کے مجموعی دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ سے پاکستان کی دفاعی صنعت میں حاصل کی گئی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری واضح ہوتی ہے، اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ ممتاز سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے جنہوں نے اس جدید ویپن سسٹم کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنس دانوں، انجینئرز اور پوری پاکستان فضائیہ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایسی کامیابیاں ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے قومی عزم اور بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی ماحول میں ایک قابلِ اعتبار روایتی دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی عکاس ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان فضائیہ کی عملی تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی مسلسل کوششوں کی واضح مثال ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے