03 Jan 2026
(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹوروں کی بندش کے بعد آئل، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، جس سے کم آمدنی والا طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آئل اور گھی درجہ اول 590 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، نجی کمپنی کا معیاری آٹا 160 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے، جبکہ چائے کی پتی کا 800 گرام پیک 1760 سے 1900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، چاول کی قیمتیں بھی بدستور بلند ہیں۔
مہنگائی میں اضافے کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور حکومت سے فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ریلیف نہ ہونے کے باعث ان کے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔
