اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں شرکت کرے گا

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے منرلز اینڈ مائنز کے شعبے میں بڑی پیش رفت ، پاکستان سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں شریک ہو گا۔

پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم میں شریک ہوں گی، سعودی عریبیہ کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا پویلین پاکستان دا منرل مارول کے نام سے لگائے گا، پاکستان کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں فورم کا حصہ ہوں گی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم  نے کہا کہ پاکستان پویلین میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا، سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں، فیوچر منرلز فورم معدنیات میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا، نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ معدنیات اور توانائی میں پاک سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ریاض میں پاکستان پویلین، اپریل میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کا پیش خیمہ بنے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے