اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فائیو جی سپورٹ کرنے کیلئے موبائل فونز کی اپگریڈیشن کا فیصلہ

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہونے جارہی ہے، کوشش ہے بہتر سے بہتر کنڈیشنز پر فائیو جی کی نیلامی کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپیکٹرم آکشن سات بینڈز پر ہورہی ہے۔ پانچ بینڈز ایسے ہیں جن پر پاکستان میں پہکی بار نیلامی ہورہی ہے، 2 بینڈز پہلے نیلام ہوچکے ہیں، پاکستان میں فائیوجی سپورٹڈ موبائل بہت کم ہیں جبکہ اس کیلئے موبائل فونز کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی آکشن کے چھ مہینے کے بعد آپ کو انٹرنیٹ سسٹم میں واضح بہتری آئے گی، یوفون اور ٹیلی نار مرجر کے بعد ملک میں تین کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ ایم وی این او کے آنے سے مزید کمپنیاں آئیں گی۔ ایم وی این او کے آنے سے سرمایہ کاری بھی آئے گی۔

 شیزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ایم وی این او کی مارکیٹ کا حصہ بننے جارہا ہے، پی ٹی اے نے ڈسٹرکٹ لیول پر فائبرائزیشن کی منظوری دیدی ہے، اب کیبل آپریٹرز بھی سی ویس لائسنس لے کر آپ تک انٹرنیٹ پہنچا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ہم 3 سب میرین کیبلز پاکستان میں لائے ہیں جو ملک میں انٹرنیٹ کی بہتری کیلئے ہمارے عزم کا ظاہر کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے