اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازیں منسوخ ، 70 تاخیر کا شکار

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(لاہور نیوز) موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازیں منسوخ، ایک متبادل ایئر پورٹ پر منتقل اور 70 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی قومی ایئرلائن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر کی پرواز ایف 3651 کو پشاور میں اتارا گیا ہے جبکہ لاہور کی 30، اسلام آباد کی 12، کراچی کی 10 اور ملتان کی 7، پشاور کی 3 سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکردو کی 2، 2، پروازوں میں تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا کہ کراچی سے اسلام آباد کی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 373 میں11 گھنٹے، ابوظہبی سے لاہور کی غیرملکی ایئر کی پروازوں ای وائی 284 اور 285 میں 10 گھنٹے، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے747 میں 8 گھنٹے، دمام کی پرواز پی کے 248 میں 4 گھنٹے جبکہ جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر کی پروازوں ایس وی 801 اور 800 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے