اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کا آغاز

02 Jan 2026
02 Jan 2026

لاہور: (محمداشفاق) چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ کی150سالہ تاریخی عمارت کی مرمت اور تزئین آرائش کا کام شروع کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، لاہوہائیکورٹ بار کے سیکرٹری فرخ الیاس چیمہ نے تاریخی عمارت کی بحالی پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو خراج تحسین پیش کیا۔

لاہورہائیکورٹ کی 150سالہ تاریخی عمارت دیکھ بھال نہ ہونے اور بروقت مرمت کا کام نہ ہونے سے اپنی خوبصورت کھو بیٹھی تھی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت کی حالت زار کا سخت نوٹس لیا جس کے بعد چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے حکم پر تاریخی عمارت کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔

ٹوٹ پھوٹ کا شکار لاہورہائیکورٹ کی عمارت کے مختلف حصوں کی بحالی کے لیے کام تیزی سے شروع کیا گیا ہے جب کہ بعض عدالتوں کی چھتوں سے پانی ٹپکنے کی شکایات تھیں، انہیں بھی ٹھیک کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ عدات عالیہ کی سڑکوں کی تعمیر بھی عرصہ دراز سے نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں جس کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کی عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے قابل آرکیٹیکٹچر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

لاہورہائیکورٹ کو اصل حالت میں بحال کرنے اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے پر سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ وکلاء کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے چیف جسٹس نے پورا کیا۔

قانونی ماہر نصیر کمبوہ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی عمارت عرصہ دراز سے حالت زار کا شکار تھی اور کسی نے بھی اس طرف توجہ نہیں دی لیکن چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس معاملہ کا سخت نوٹس لے کر عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا جو قابل ستائش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے