اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتا دربار توسیعی پراجیکٹ کیلئے 22 کنال اراضی واگزار کرانے کا فیصلہ

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(ویب ڈیسک) داتا دربار توسیعی پراجیکٹ کیلئے 22 کنال اراضی واگزار کرائی جائے گی، محکمہ اوقاف نے اراضی ایکوائر کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی متبادل جگہ ،شفٹنگ چارجز کی بروقت ادائیگی کی ذمہ دار ہو گی، مجاورین کو موضع باگڑیاں میں رقبہ کی الاٹمنٹ کی ذمہ دار کمیٹی ہو گی۔

مجاورین کو داتا دربار ہسپتال میں 3 کنال ایک مرلہ رقبہ کی الاٹمنٹ کمیٹی کروائے گی، شفٹنگ چارجز سمیت دیگر تمام امور بھی کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر سٹیٹ و فنانس اوقاف خالد محمود سندھو کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

ضلعی انتظامیہ سے گریڈ 17کے آفیسر بھی کمیٹی کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں، ایس ڈی او سول داتا دربار اور مینجر اوقاف داتا دربار کو بھی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے