اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں مقررہ وقت سے قبل پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ  نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں صوبے بھر میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی تشویش کا باعث بنی ہے اور اس سے راہگیروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت کے موقع پر صرف 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر محفوظ اور ثقافتی سرگرمی کے طور پر پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے، اس کے علاوہ کسی بھی غیر قانونی پتنگ بازی کی سختی سے ممانعت ہے، کیونکہ یہ انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

محکمہ داخلہ  نے واضح کیا کہ پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام کارروائیاں "کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025" کے مطابق ہوں گی، حکومتی اجازت کے بغیر پتنگ سازی اور پتنگ بازی مکمل طور پر غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے