اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک اہم اپ سٹریم پرووائیڈر میں عارضی بریک ڈاؤن کے نتیجے میں مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست پڑ گئی ہے جبکہ آن لائن سرگرمیوں میں نمایاں خلل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نیا ٹیل نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی مجموعی کارکردگی میں کمی اس لئے سامنے آئی ہے کیونکہ کمپنی کے دو اپ سٹریم پرووائیڈرز میں سے ایک اس وقت غیر فعال ہے، اس خرابی کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔

نیا ٹیل کا کہنا ہے کہ کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ اپ سٹریم پرووائیڈر کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہیں تاکہ انٹرنیٹ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے، تاہم مسئلے کے مکمل حل کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی وقت فراہم نہیں کیا گیا۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری آن لائن سرگرمیاں عارضی طور پر محدود رکھیں اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں، نیا ٹیل  نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے ہر ممکن تکنیکی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے