02 Jan 2026
(ویب ڈیسک) لاہور سٹی ڈویژن پولیس کا نئے سال کی آمد پر کریک ڈاؤن، 53 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ پر 28 ملزمان گرفتار کئےگئے، آتش بازی کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ ون ویلنگ کرنے والے 8 منچلوں کی رات حوالات میں گزری، موٹرسائیکل بھی بند کی گئی، کچی و زہریلی شراب فروشی پر 4 ملزمان گرفتار، 200 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
داتا دربار، اسلام پورہ، لوئر مال، شاہدرہ، نولکھا و دیگر تھانوں کی حدود میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔
شاد باغ ،لاری اڈہ، راوی روڈ اور شفیق آباد پولیس کی طرف سے بھی مقدمات کا اندراج کیا گیا، انسداد جرائم کے حوالے سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
