اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر کو ریکارڈ آمدن ، چھ ماہ میں 17 ارب روپے حاصل

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز نے فریٹ سیکٹر میں ریکارڈ آمدن حاصل کر لی ، وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران فریٹ سیکٹر سے 17 ارب روپے حاصل کیے، نومبر، دسمبرمیں ہڑتال کے باوجود ہر ماہ 3 ارب سے زائد ریونیو جمع کیا گیا۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہوگی اور 2026 کے آخر تک پاکستان ریلویز پہلی بار ایک کھرب آمدن والا ادارہ بن جائے گا۔

محمد حنیف عباسی نے مسافروں کو یقین دلایا کہ آنے والے سال میں تمام ٹرینیں اپ گریڈ کر دی جائیں گی تاکہ مسافروں کو محفوظ اور بہترین سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ 2026 میں ٹرینوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے اور ریلوے کی مکمل ڈیجیٹائزیشن بھی مکمل کی جائے گی۔

وزیرِ ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے پولیس کو جدید تربیت دی گئی ہے تاکہ دوران سفر مسافروں کو مکمل تحفظ اور اعتماد حاصل ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے