02 Jan 2026
(لاہور نیوز) کاہنہ میں ہلوکی کے مقام پر ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین ہلوکی کے قریب پہنچی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
