(ویب ڈیسک) نادرا نے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کی نئی سروس کا آغاز کر دیا۔
اس مقصد کیلئے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات کے پائلٹ منصوبے کا اجرا کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو نادرا مراکز کے بجائے گھر کے قریب خدمات میسر آ سکیں۔
اس منصوبے کے تحت شہری اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کی سہولت حاصل کر سکیں گے، ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں قائم 18 ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہو گی۔
نادرا کے مطابق ہر فرنچائز پر ادارے کا نامزد افسر موجود ہو گا جبکہ شناختی خدمات نادرا کی مقررہ فیس کے ساتھ ای سہولت سروس چارجز کے طور پر اضافی 100 روپے کے عوض فراہم کی جائیں گی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز موجود ہیں، جن میں سے 9 ہزار 500 سے زائد پر بائیومیٹرک سہولیات بھی دستیاب ہیں، تاکہ ناخواندہ شہری اور سمارٹ فون استعمال نہ کرنے والے افراد بھی باآسانی خدمات حاصل کر سکیں۔
