اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں قیمتوں کا استحکام اور معاشی نظم و نسق بہتر ہو رہا ہے، بلوم برگ

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(ویب ڈیسک) امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی اور معاشی پالیسیوں کے استحکام کی تصدیق کر دی۔

بلوم برگ کی جانب سے پاکستان سے متعلق جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قیمتوں کا استحکام اور معاشی نظم و نسق بتدریج بہتر ہو رہا ہے، رپورٹ کے مطابق دسمبر میں افراطِ زر 5.6 فیصد رہا جو نہ صرف مارکیٹ توقعات بلکہ نومبر کے 6.1 فیصد کے مقابلے میں بھی کم ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں دباؤ نمایاں طور پر کم ہوا ہے اور غذائی افراطِ زر 3.24 فیصد تک محدود رہا، خوراک کی بہتر دستیابی کے باعث مارکیٹ میں استحکام آیا ہے اور عوام کو ریلیف کے آثار واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقعات سے کم مہنگائی نے مارکیٹ اعتماد میں اضافہ کیا اور پالیسی سمت کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے، اسی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے پالیسی ریٹ تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پر لے آتے ہوئے 50 بیسس پوائنٹس کمی کی، جو قیمتوں کے دباؤ کے قابلِ کنٹرول ہونے کا واضح اشارہ ہے۔

بلوم برگ کے مطابق کم شرحِ سود سے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے فنانسنگ نسبتاً سازگار ہونے کی امید بڑھی ہے، قیمتوں میں استحکام  نے سرمایہ کاری کے ماحول کیلئے مثبت پیغام دیا ہے اور غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے