اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فائیو سٹار سکول نے بیکن ہاؤس کو ہرا کر پی سی بی انٹر سکولز ٹورنامنٹ جیت لیا

02 Jan 2026
02 Jan 2026

(لاہور نیوز) کراچی کے نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ سٹیڈیم میں پی سی بی انٹر سکولز فائنل میچ فائیو سٹار سکول نے جیت لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انعامات تقسیم کئے، پی سی بی انٹر سکولز تورنامنٹ کا فائنل میچ بیکن ہاؤس اور فائیو سٹار سکول کے درمیان کھیلا گیا، فائیوسٹار سکول ٹیم نے بیکن ہائوس سکول کو 70 رنز سے شکست دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس ٹورنامنٹ میں جیتنے اور دیگر پوزیشنیں لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے خاص طور سے کراچی آئے ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کرکت بورڈ کا انٹر سکولز ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کوسامنے لانا ہے۔

محسن نقوی نے پی سی بی انٹرسکولز ٹورنامنٹ جیتنے والے بچوں کیلئے 50 لاکھ روپے جبکہ رنز اپ بیکن ہاؤس سکول کی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے