اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جو ملازم کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، عارف حبیب

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(ویب ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو مفافع بخش ایئرلائن بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا۔

عارف حبیب نے نیا ناظم آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹر اسکولز فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے، پی آئی اے کے ملازمین کو تحفظ دیں گے کیونکہ پی آئی اے ملازمین کی وجہ سے ہی دنیا کی نمبر دو کامیاب ایئرلائن بنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے ملازمت کے مستقبل کا دارومدار کارکردگی پر ہوگا، جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، معاہدے کے تحت پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی بیرون ملک رہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ کی تعداد 7 کروڑ سے زیادہ بنتی ہے اور 7 کروڑ پاکستانی ایئرلائن کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستانی صرف پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں، پی آئی اے کو حج اور عمرہ کے حوالے سے ترجیح حاصل ہے، نیا ناظم آباد کی طرح پی آئی اے میں بھی کھیلوں کو فروغ دینے ترجیح ہے، پی آئی اے میں کھیلوں کی بحالی میں وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا نیا ناظم آباد کو اسکول کرکٹ کے لیے منتخب کرنا خوش آئند ہے، نیا ناظم آباد میں کرکٹ، بیڈمنٹن، سوئمنگ اور ٹیبل ٹینس، فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی سہولتیں موجود ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے