اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے 20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی، بورڈ آف ریونیو، حکومت پنجاب کی جانب سے سیالکوٹ ، ملتان، ساہیوال، جہلم، راولپنڈی، اوکاڑہ اور خوشاب سمیت پنجاب کے 20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مستقبل قریب میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا صوبے بھر میں مرحلہ وار اجراء کیا جائے گا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہو گا۔

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا مقصد عوام کی جائیداد کی حدود اور ملکیت کا تحفظ، خرید و فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب کا ضامن ہے۔

ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز سسٹم سے نہ صرف زمینوں کے جھگڑے کم ہوں گے بلکہ عوام کو قانونی تحفظ بھی میسر آئے گا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست قریبی اراضی ریکارڈز سینٹر، متعلقہ اتھارٹیز یا متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے