01 Jan 2026
(لاہور نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وہ نئے سال میں نئے اہداف کو حاصل کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال بھی پنجاب کے عوام کو الیکٹرک بسوں کا تحفہ دیا جائیگا۔
انہوں نے عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کا دائرہ کار تمام اضلاع تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
2026میں پہلی بار پنجاب کے ہر ضلع میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
