اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 4 ہسپتالوں کا اچانک معائنہ، ایم ایس جہلم فارغ

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کے ہسپتالوں کے دورے جاری، سی ایم نسپکشن ٹیم نے ایک ہی دن میں چار ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا، بدانتظامی پرجہلم ہسپتال کے ایم ایس کوعہدے سے ہٹادیا گیا۔

سی ایم انسپکشن ٹیم  نے رات گئے ضلعی اور تین تحصیل ہسپتالوں کے وزٹ کئے، صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم،سوہاوہ، گوجر خان اورکھاریاں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا دورہ کیا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم بدانتظامی کا شکارنظر آیا، ہسپتال میں ایکسرے مشینیں خراب اورفلمیں غائب تھیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں نے انسپکشن ٹیم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

سی ایم انسپکشن ٹیم کی سفارش پر ڈی ایچ کیوجہلم کے ایم ایس کو ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے ایم ایس اوردیگر کو انتظامات بہتر نہ ہونے پر کڑی وارننگ دی گئی۔

سی ایم انسپکشن ٹیم  نے گوجر خان اورکھاریاں کے تحصیل ہسپتالوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے